وزیراعظم عمران خان 21اور2 2اپریل کو ایران کا دورہ کر یں گے

اسلام آباد (زمینی حقائق ) وزیراعظم عمران خان 21 سے 22 اپریل تک ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم کا دورہ ایران ایرانی صدر کی دعوت پر ہورہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت عظمی کا منصب سمبھالنے کے بعد عمران خان پہلا دورہ ایران ہوگا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق  دورہ ایران کے دوران وزیر اعظم تہران پہنچنے سے پہلے مشہد میں بھی قیام کریں گے، وزیر اعظم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی، ایران کے صدر سمیت اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ایران جائے گا جس میں وزیر خزانہ، وزیر برائے بحری امور اور وزیربین الصوبائی رابطہ بھی  شامل ہوں گے، ان کے علاوہ معاون خصوصی برائےتجارت اور معاون خصوصی برائے سمندرپار پاکستانی بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

وزیر اعظم ایران میں پاکستانی اور ایرانی بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی تعلقات ہیں، وزیر اعظم کے دورہ کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے ۔

Comments are closed.