ورلڈ کپ، اسٹریلیا نے پاکستان کو41رنز سے ہراد یا

41
0 0
Read Time:3 Minute, 14 Second

ٹاوٴنٹن ( ویب ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے ہرا دیا۔

ٹاوٴنٹن کے کاوٴنٹی کرکٹ گراوٴنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ پچ پر گھاس اور نمی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز کی منصوبہ بندی کے برعکس اسٹریلیا کو ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے بہترین آغاز فراہم کیا اور دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 146 رنز بنائے۔ ایرون فنچ کو محمد عامر نے شکار کرکے پاکستان کو پہلی وکٹ دلائی۔

اس دوران پاکستان کی فیلڈنگ انتہائی ناقص رہی اور کئی کیچ ڈراپ کرنے کے ساتھ ساتھ کئی مواقع پر مِس فیلڈنگ کا بھی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

42 ویں اوورز میں اسٹریلیا کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 288 تھا مگر پاکستانی بولرز نے آخری سات اوورز میں صرف 19 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور دفاعی چیمپیئن کو 307 رنز پر آوٴٹ کر دیا۔

اسٹریلیا جانب سے ڈیوڈ وارنز 107 اور ایرون فنچ نے 82 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ پاکستان کی جانب سے محمد عامر 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ عامر کے ون ڈے کیریئر میں پہلا موقع تھا جب انہوں نے پانچ کھلاڑی آوٴٹ کیے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا۔ صرف دو کے مجموعی اسکور پر فخر زمان غیر ذمہ دارانہ اسٹروک کھیلتے ہوئے باوٴنڈری پر کیچ آوٴٹ ہوگئے۔ وہ کوئی رن نہ بناسکے۔

دوسری وکٹ پر بابر اعظم اور امام الحق نے اسکور 56 تک پہنچایا، اس موقع پر بابر اعظم 30 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد محمد حفیظ امام الحق کا ساتھ دینے آئے اور دونوں نے اسکور 136 پر پہنچادیا۔

اس موقع پر امام الحق 75 گیندوں پر 53 رنز بناکر کمنز کا شکار بن گئے۔ مجموعی اسکور میں 10 رنز کے اضافے کے بعد محمد حفیظ بھی 46 رنز بناکر کیچ آوٴٹ ہوگئے۔

147 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گری جب شعیب ملک بغیر کوئی رن بنائے آوٴٹ ہوگئے۔ 160 کے اسکور پر آصف علی صرف 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر حسن علی نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 15 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 32 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے،اس کے بعد وہاب ریاض کریز پر آئے اور اپنی دھواں دار بیٹنگ سے پاکستان کو میچ میں واپس لے آئے تاہم وہ میچ فنش نہ کرسکے۔

وہاب ریاض39 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 45 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئے، دوسری جانب کپتان سرفراز احمد نے میچ جیتنے کی کوشش کی بجائے تمام توجہ انفرادی اننگ پر دی اور 41رنز میں صرف ایک چوکا مارا ۔

مچل اسٹارک کی یارکر پر محمد عامر بھی بولڈ ہوگئے۔ وہ کوئی رن نہ بناسکے،45 ویں اوور کی آخری گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے سنگل لیا جس کے بعد 46 ویں اوور میں انہیں دوبارہ اسٹرائیک مل گیا اور سرفراز دوسرے اینڈ پر کھڑے رہے۔

کین رچرڈسن نے شاہین آفریدی کو 3 گیندیں مس کرائیں، چوتھی گیند پر شاہین آفریدی نے ہلکا اسٹروک کھیلا جس پر سرفراز نے رن لینے کی کوشش کی اور دوسرے اینڈ پر رن آوٴٹ ہوگئے۔

سرفراز احمد نے انفرادی اننگ میں 48 گیندوں ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز بنائے،یوں پاکستان کی پوری ٹیم 45.4 اوورز میں 266 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور آسٹریلیا یہ میچ 41 رنز سے جیت گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *