میڈیاپرچلنےوالی بیشتر خبریں حقائق کےمنافی ہیں،چینی سفارتخانہ

12
0 0
Read Time:1 Minute, 31 Second

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین کےسفارتخانے کا جعلی شادی سکینڈل میں گرفتار چینی باشندوں سے متعلق  سخت موقف، کہا جرائم پیشہ افراد کو پاک چین دوستانہ تعلقات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

چینی سفارتخانہ کے تر جمان کا کہنا ہے کہ شادی کی آڑ میں جرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔چینی سفارتخانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی گرفتاریوں کی خبریں دیکھی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین جائز شادیوں کا تحفظ کرنے کی پالیسی پر کاربند ہے، شادی کی آڑ میں جرائم کرنے والے باشندوں کے معاملے پر چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان اپنے قانون کے مطابق ایسے جرائم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاوٴن کرے۔

چینی پبلک سکیورٹی کی وزارت نے پاکستان سے قانونی تعاون کیلئے ٹاسک فورس بھیجی ہے، چین پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے روابط بڑھائے گا،ترجمان کے مطابق میڈیا میں چلنے والی بیشتر خبریں حقائق کے خلاف ہیں۔

چینی پبلک سکیورٹی وزارت کی تحقیقات کے مطابق چین میں پاکستانی خواتین سے زبردستی جسم فروشی نہیں کرائی جا رہی نہ ہی جسمانی اعضاء نکالے جا رہے ہیں،امید ہے پاکستان اور چین کے عوام افواہوں پر یقین نہیں کریں گے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ چند جرائم پیشہ افراد کو پاک چین دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *