میٹرو بس ملازمین کااحتجاج، بس سروس بند کرنا پڑ گئی

0
0 0
Read Time:1 Minute, 6 Second


اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام) میٹرو بس سروس کے ملازمین کی طرف تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس معطل ہوئی، مظاہرین انتظامیہ کے خلاف نعرہ باز ی کرتے رہے۔

میٹرو بس ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر دھرنا دے دیا۔ احتجاج کے باعث جڑواں شہروں کی میٹرو بس سروس معطل ہوگئی۔ ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس بند ہو گئی ہے کیونکہ اس کے ملازمین نے تین ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر آئی جی پی سٹیشن پر احتجاجی دھرنا دے دیا ہے۔

ملازمین نے میٹرو بس کو زبردستی روک سروس معطل کر دی۔ میٹرو بس ملازمین کا کہنا تھا کہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں، جس سے نوبت فاقوں سے پہنچ چکی ہے، تنخواہوں کی ادائیگی تک دھرنا جاری رہے گا۔

میٹرو ملازمین کا دھرنا تقریباً سات گھنٹے تک جاری رہا جس سے راولپنڈی اسلام آباد میں سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹریفک جام ہوتی رہی۔

اس دوران اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ملازمین سے مذاکرات کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوگئی۔ تنخواہ نہ ملنے ملازمین میں ٹکٹنگ سٹاف شامل ہے۔ احتجاجی دھرنا کے دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »