مہم جو سعودی شہری سمندر میں مچھلی پر سوار ہوگیا،

دلچسپ و عجیب

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میںایک بہادر اور مہم جو سعودی شہری کو کشتی سے اتر کر سمندر میں چلنے والی ایک دیو قامت مچھلی پر سوار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ بحر احمر میں پیش آیا جہاں ابو ودیع نامیشہری نے اپنی کشتی کے قریب دو وہیل مچھلیوں کو دیکھا۔کشتی کے قریب آنے والی ایک مچھلی پر چھلانگ لگائی اور اس کی کرم پر سوار ہو گیا۔ کشتی میں موجود اس کے دوست نے اس منظر کو اپنے موبائل فون کے کیمرے

میں محفوظ کر لیا۔ بعد ازاں یہ فوٹیج ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی جسے بڑی تعداد میں دیکھا گیا ہے۔

Shares