مکران کوسٹل ہائی وے پر بس سے اتار کر 14 افراد قتل

456
0 0
Read Time:1 Minute, 21 Second

کوئٹہ(ویب ڈیسک)مکران کوسٹل ہائی وے پر نامعلوم ملزمان نے مسافر بسوں سے 14 افراد کو اتار کر شناخت کے بعد قتل کردیا ۔

نامعلوم ملزمان نے کراچی سے گوادر اور گوادر سے کراچی آنے والی بسوں کو کوسٹل ہائی پر روکا اور کچھ لوگوں کو شناخت کیا جنہیں دور لے جا کر ہاتھ پاوٴں باندھنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بوزی ٹاپ کے قریب کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں نے سول بسوں میں سوار 14 افراد کو شہید کیا جن میں پاک بحریہ کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اورماڑہ کے اسپتال میں منتقل کردی گئیں،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے مطابق مسافر بسوں سے اتار کر 14 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا واقعہ کوسٹل ہائی وے پر بزی چڑھائی کے مقام پر گزشتہ رات پیش آیا۔

وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ تمام 14 مسافروں کے شناختی کارڈز دیکھنے کے بعد انہیں بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا، سیکورٹی ادارے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »