مفتی قوی کوبہودہ گفتگو کرنے پر تھپڑ مارا،حریم شاہ

فوٹو: سکرین گریب

کراچی ( ویب ڈیسک)ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے متنازعہ مولوی مفتی قوی کو تھپڑ مارا، ویڈیو ریکارڈ کی اور سوشل میڈیا پر چڑھادی پھر میڈیا پر آکر تصدیق بھی کی کہ ہاں میں نے تھپڑ ماراہے۔

تھپڑ مارنے کا یہ واقعہ کراچی کے ایک ہوٹل میں پیش آیا جس کی تصدیق بعد میں مفتی قوی نے کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ ٹی وی پروگرام کے سلسلہ میں ہوٹل میں موبائل پر مصروف تھے تو حریم شاہ نے کمرے میں آ کر تھپڑ مار دیا۔

حریم شاہ نے ہمیشہ کی طرح اپنے انسٹاگرام پر تھپڑ مارنے کی ویڈیو اپ لوڈکی اور فخر سے بتایا کہ مفتی قوی ان سے بہودہ گفتگو کرتے تھے برداشت کرتی رہی اب اسی لئے تھپڑ ماراہے۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کے دوران جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ مفتی قوی تو متنازعہ شخصیت ہیں آپ نے ا ن کو اتنا بے تکلف کیوں ہونے دیا تو حریم شاہ لاجواب ہو گئیں۔

واضح رہے حریم شاہ نے والد کی ویڈیو نشر ہونے کے بعد ندامت کااظہار کیا تھا اور بعد میں سوشل میڈیا پر ایسی حرکتوں سے باز آجانے کا بھی دعوی ٰ کیاتھا تاہم اب ایک بار پھر ان کی ایسی ہی ویڈیو اور گفتگو پھر سامنے آئی ہے۔

حریم شاہ کبھی سیاستدانوں کے ساتھ ویڈیو بنا کران سے ٹیلی فونک گفتگو کرکے انھیں بلیک میل کرتی ہیں کبھی اس طرح کی حرکتیں لیکن پاکستان میں کوئی قانون کوئی ادارہ ان کی زباں بندی نہیں کرسکا۔

گزشتہ دنوں حریم شاہ نے موجودہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد صاحب کے حوالے سے بھی متنازعہ پوسٹ شیئر کی تھی لیکن جب وہ وزیر داخلہ بنے تو حریم شاہ کی طرف سے بیان آیا کہ وہ میرے بھائی ہیں۔

Comments are closed.