مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں ، کے پی ایل ، میلہ سجنے کی تیاریاں


اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)مظفر آباد کی سر سبز وادی میں کرکٹ میلہ سجنے کی تیاری جاری ہیں، مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے تمام میچز کا انعقاد 16 مئی سے 27 مئی تک ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کے پی ایل کے صدر عارف ملک نے بتایا کہ کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کے افتتاحی سیزن کا ڈرافٹ 2 اپریل کو ہوگا۔

عارف ملک نے بتایا کہ کشمیر پریمیئر لیگ شروع کرنے کا خیال پچھلے 3 سالوں میں آیا۔آزاد کشمیر میں ایک پیرا گلائڈنگ ٹورنامنٹ ہورہا تھا جب ہم نے کشمیر پریمیئر لیگ کا آئیڈیا آزادکشمیر کے وزیراعظم کے سامنے رکھا۔

انھوں نے کہا کہ2 سال تک ہم نے منصوبہ بندی کی اور پھر ہمیں پی سی بی کی منظوری مل گئی، آخرکار ہم نے کے پی ایل کو عملی جامہ پہنایا۔ ہمارے پاس 6 ٹیمیں ہیں اور تمام فرنچائزز فروخت ہوگئی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکی اور آئیکون پلیئرز کو چن لیا گیا ہے اور اب 2 اپریل کو ڈرافٹ ہونیوالا ہے جو بہت دلچسپ ہوگا، مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے تمام میچز کا انعقاد 16 مئی سے 27 مئی تک ہوگا۔

عارف ملک نے کہا ہم مکمل منصوبہ بندی کررہے ہیں ، سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا عمل جاری ہے ، فلڈ لائٹیں لگائی جارہی ہیں اور یہ پاکستان کا پہلا ایل ای ڈی سٹیڈیم ہے، آپ کو سرسبز و شاداب گراؤنڈ دیکھنے کو ملے گا۔

عارف ملک نے کہا کہ مظفر آباد سٹیڈیم ایک وادی سے گھرا ہوا ہے لہذا ہم فلڈ لائٹس پر ہائی ڈیفینیشن کیمرے لگا رہے ہیں تاکہ آپ خوبصورت نظارے دیکھ سکیں۔

Comments are closed.