مطالبات تسلیم کرلئے، لاشوں پر سیاست کون کررہاہے؟علی زیدی

فوٹو: فائل

کراچی: سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین کیلئے تیار ہونے والا معاہدہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدرزیدی نے ٹوئٹر پر جاری کرتے ہوئے سوال کیا کہ تمام مطالبات منظور ہونے کے باوجود وہ کون ہیں جو شہدا کی لاشوں پر سیاست کر رہا ہے؟

علی حیدر زیدی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری چند روز قبل کوئٹہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے مچھ سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے ان کے لواحقین سے مذاکرات کیے تھے۔

وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے اپوزیشن کے پیدا کردہ ابہام کو دور کرنے کیلئے سانحہ مچھ کے متاثرین کے لیے تیار معاہدہ ٹوئٹر پر جاری کر دیا ہے۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر معاہدے کی تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شہدا کے لواحقین کے مطالبات یہ ہیں اور معاہدہ بھی جو کہ پچھلے 2 دن سے تیار ہے۔

وفاقی علی حیدر زیدی نے واضح کیا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں چکا سکتا تاہم معاوضے کی رقم کافی بڑھا دی ہے، تمام مطالبات تسلیم ہونے کے باوجود بھی وہ کون ہیں جو شہدا کی لاشوں پہ سیاست کر رہے ہیں؟

Comments are closed.