مشرقی سرحد پر کسی بھی مس ایڈونچرکیلئے پوری طرح تیار ہیں،آرمی چیف

0 0
Read Time:56 Second

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے مشرقی سرحد پر موجود خطرے سے آگاہیں اور کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانےکیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز گلگت کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھول رکھے۔

اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاعید نے بلند ترین میدان جنگ میں موسمی چیلنجز اور زمینی صورتحال کے باوجود جوانوں، افسروں کی تیاری اور جذبے کو سراہا۔

آرمی چیف کا فارمیشن ہیڈکوارٹرز گلگت میں افسران اور جوانوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم مشرقی سرحد پر موجود خطرے سے آگاہ ہیں، اس خطرے کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانےکیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی میں لاک ڈاؤن ہے، اس صورتحال میں پاکستان کی جانب سے پلوامہ حملے کی طرز پر کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%