مساجد پر حملے کرنے والے دہشتگرد پر فرد جرم عائد، دماغی معائنے کاحکم

59
0 0
Read Time:1 Minute, 26 Second

کرائسسٹ چرچ( نیٹ نیوز)نیوزی لینڈ کی عدالت نے مساجد پر حملے کے سفید فام دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ پر 50 افراد کو شہید کرنے پر فرد جرم عائد کردی، ملزم کا دماغی معائنہ بھی کرانے کا حکم دیا ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فائرنگ کے مقدمے کی دوسری سماعت جمعہ کو ہوئی۔ جج کیمرون مینڈرز نے ملزم پر 50 افراد کو قتل اور 39 کو زخمی کرنے پر اقدام قتل کی فرد جرم عائد کر دی۔

کیوی عدالت نے ملزم کے دماغی اور ذہنی حالت کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا، 28 سالہ اسٹریلوی کی ذہنی اور دماغی حالت جانچنے کے لیے ماہرین کو اس بات کا تعین کرنے کی تجویز دی گئی۔

ماہرین اس بات کا تعین کرکے عدالت کو بتائیں گے کہ ملزم عدالت کا سامنا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے یا اسے دماغی مریض قرار دیا جائے۔

آج(جمعہ) کی سماعت میں ملزم برینٹن ٹیرینٹ کو ویڈیو لنک کے ذریعے شامل کیا گیا،سفید فام قدامت پسند آسٹریلوی شہری اس وقت انتہائی سخت سکیورٹی میں آ کلینڈ جیل میں قید ہے۔

سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ملزم کو عدالت لانے کے بجائے آڈیو اور ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت دیکھنے اور سننے کا موقع دیا گیا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *