مریم نواز کا دامادوں کی یونین پر ، قہقہ،رجسٹرڈ کرانے کا مشورہ

0
0 0
Read Time:1 Minute, 27 Second

فوٹو: سکرین گریب

سلام آباد( ویب ڈیسک)نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طرف سے دامادوں کی یونین کا ذکر کرنے پر قہقہ لگایا اور بہت خوشگوار موڈمیں نظر آئیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران جب مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ کیپٹن صفدر نے دامادوں کی یونین بنا لی ہے تو مریم نواز نے پہلے قہقہ لگایا اور پھر ہنستے ہوئے کہا کہ پھر جھنوں نے یونین بنائی ہے ان سے سوال کریں۔

مریم نواز سے جب پھر سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو پھر دامادوں کی اس یونین کو ایس ای سی پی سمیت متعلقہ فورم پر رجسٹرڈ بھی کیاجاناچایئے تاکہ لوگو ں کو بھی پتہ چلے ۔

مریم نواز سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیپٹن صاحب یہاں بھی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دے دی ہے اوروہ جنرل سیکرٹری ہیں تو مریم نواز نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ اس چیئرمین شپ کے معاملے میں ایج فیکٹر شامل ہے۔

واضح رہے اس سے قبل میڈیا ٹاک میں ہی سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوا ن نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری دامادوں کی یونین کے تاحیات چیئرمین ہیں۔

نواز شریف کے داماد کیپٹن رٹائرڈ محمد صفدر نے خوشگوار موڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں ذوالفقار علی بھٹو کے داماد آصف زرداری کا بہت احترام کرتا ہوں، آخر کار زرداری دامادوں کی یونین کے تاحیات چیئرمین بھی تو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دامادوں کی اس یونین کا میں خود جنرل سیکریٹری ہوں، انھوں نے کہا کہ کوئی مجھ سے یہ امید نہ رکھے کہ میں بلاول بھٹو کے خلاف بات کروں گا، پھر بلاول بھٹو زندہ باد کا نعرہ بھی لگادیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »