لاہور، فیکٹری میں آتشزدگی، 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

فوٹو : سکرین گریب

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 13 افراد جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، آگ کے شعلوں نے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے.

آگ فیروزوالا میں امامیہ کالونی کے قریب نجی ڈائننگ فیکٹری میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کواپنی لپیٹ میں لےلیا اب تک کی اطلاعات کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد شامل ہیں جن میں 2 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد ہیں۔

آتشزدگی سے فیکٹری کے اندر ایک عمارت زمیں بوس ہو گئی جبکہ ایک ملحقہ مکان کی چھت اور دیواریں گرگئیں دیگر گھروں میں بھی دراڑیں پڑگئیں۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تمام ملحقہ گھروں کو مکینوں سے خالی کرالیا گیا۔

فیکٹری کی بالائی منزل پر مزدوروں کی رہائش بھی تھی۔ آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پاگیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق فیکٹری میں سلنڈردھماکے سے آگ لگی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ہیں آگ پر قابو پائے جانے کے بعد ہی ہلاکتوں کی درست تعداد کا تعین کیا جا سکے گا.

Comments are closed.