قومی سلامتی کمیٹی کی معیشت کیلئے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی سلامتی کمیٹی کا خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا اعلان، ۔موجودہ اقتصادی صورتحال کے پائیدار حل اور معاشی استحکام کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے میں ہونے والے حالیہ واقعات کے بعد کی صورتحال پر غور کیا ۔

قومی سلامتی کمیٹی نے افغان امن عمل سمیت امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی سے خطے پر پڑنے والے اثرات پر بھی غور کیا ۔

قومی سلامتی کمیٹی نے گلگت بلتستان کے آئینی و انتظامی حقوق کے حوالے سے ڈرافٹ پر غور کیا۔ وفاقی وزراء، تینوں سروسز چیفس، حساس اداروں کے سربراہ اور دیگر سیکیورٹی حکام شریک ہوئے۔

قومی سلامتی کمیٹی نے الگ سیشن میں گلگت بلتستان اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ گلگت بلتستان سے متعلق فیصلے کرتے وقت گلگت بلتستان کے عوام خصوصا نوجوانوں کی رائے کو اہمیت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی اجلاس میں افغان امن عمل سمیت امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی سے خطے پر پڑنے والے اثرات پر بھی غور کیا گیا۔

Comments are closed.