فواد چوہدری کا جسٹس فائز عیسیٰ کو کونسلر کا الیکشن لڑنے کا مشورہ


اسلام آباد( ویب ڈیسک ) جسٹس فائز عیسیٰ کے حکومت ، ملکی نظام اور سیاست پر تنقید کے جواب میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی بول پڑے اور سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ٹویٹ پر بیان میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ایک ہفتے سے سپریم کورٹ کے ایک انڈر ٹرائل جج کی تقریریں سن رہے ہیں، اگر جواب دیا تو دکھ ہو گاا سے توہین ہوگئی کے بھاشن آجائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ محترم اگر آپ کو بھی اپنے گاڈ فادر افتخار چوہدری کی طرح سیاست کا شوق ہے تو مستعفی ہو کر کونسلر کا الیکشن لڑ لیں، مقبولیت اور قبولیت دونوں کا اندازہ ہو جائیگا۔

انہوں نے حسب حال ایک نظم بھی قاضی فائز عیسیٰ کے لیے شیئر کرائی۔

واضح رہے انڈر ٹرائل جج کی طرف سے سپریم کورٹ میں بار بار گٹر کو بطور ا صطلاح استعمال کیا ایک بار یہ بھی کہاکہ موجودہ حکومت ملک کو گٹر میں لے جارہی ہے۔

Comments are closed.