عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس میں لفٹ میں پھنس گئے

ویٹی کن(ویب ڈیسک)عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس ویٹی کن میں لفٹ میں پھنس گئے ریسکیو اداروں نےانھیں 25 منٹ بعد بحفاظت نکال لیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسیس کو ویٹی کن میں دوپہر کے وقت اپنے عقیدت مندوں کو دیدار کرانا تھا تاہم وہ غیر معمولی طور پر تاخیر کا شکار ہوگئے جس پر عقیدت مند بھی پریشان ہوگئے۔

اس موقع پر انتظامیہ نے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ پوپ فرانسیس بجلی کے نظام میں خرانی کے باعث لفٹ میں پھنس گئے ہیں۔

ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے  ہوئے انہیں 25 منٹ کی جدوجہد کے بعد بحفاظت نکال لیا۔

Comments are closed.