عورت کو عزت دیں مرد کی برابری کا نہیں کہتے ہیں،سحر بلوچ

فیصل آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کی نوجوان معروف ٹک ٹاک سٹار سحر بلوچ نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو مثالی مقام عطا کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خواتین کے حقوق اور احترام کا درس دیا.

گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سحر بلوچ کا کہنا ہے کہ خواتین کا احترام اور انکے حقوق کا تحفظ دین اسلام کی تعلیمات کا اہم حصہ ہے خواتین کا باوقار مقام ہمارا حصول ہونا چاہیے.

انھوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو مثالی عزت احترام، حقوق اور مقام عطا کیا اسلام نے خواتین کو جن حقوق سے نوازا ہے کسی اور معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی ہے.

انہوں نے کہا کہ عورت کسی بھی معاشرے کی بنیاد رشتوں کی بقا کی ضامن مہر وفا کا پیکر اور نسلوں کی معمار ہوتی ہے،اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس نے عورت کو ایک ایسا اعلی اور برتر مقام دیا.

سحر بلوچ نے کہا کہ دین جس کی مثال ہمیں کسی اور مذہب میں نہیں ملتی ملکی معیشت کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ خواتین کو انکا جائز مقام دیا جائے.

انھوں نے کہا خواتین کو تمام شعبوں میں اپنی خدمت سرانجام دینے کیلئے بہتر ماحول فراہم کیا جائے دنیا کا کوئی ملک اپنی آدھی آبادی کو گھر بیٹھا کر ترقی نہیں کر سکتا.

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں جن کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے.

انہوں نے مزید کہا کہ نامساعد حالات کا ہمت اور جوانمردی سے مقابلہ کرنا ہی اصل کامیابی ہے جس کیلئے خود کو مضبوط بنایا جائے عورت کو عزت دی جائے ہم مرد کی برابری کا نہیں کہتے ہیں۔

Comments are closed.