عمر گل اور عمران فرحت نے ہمت ہار دی، ریٹائرمنٹ کا اعلان

فوٹو: فائل

لاہور(سپورٹس)فاسٹ باولر عمر گل اور اور عمران فرحت نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی تصدیق کردی دونوں نے اب کوچنگ کرنے میں دلچسبی کا اظہار کیا ہے۔

کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر عمر گل اپنے یارکرز کی وجہ سے "گل ڈوزر” کے نام سے جانے جاتے ہیں تاہم اب عمر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔

عمر گل نیشنل ٹی 20 کپ کے درمیان یا آخر میں ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے اسی طرح عمران فرحت کا بھی یہ آخری ڈومیسٹک ایونٹ ہو گا۔

دونوں کرکٹرز نے قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلنے سے نا امید ہو کر ریٹائرمنٹ کا راستہ اپنایا ہے، مایہ ناز فاسٹ باؤلر عمر گل پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا بھی حصہ ہیں ریٹائرمنٹ کے بعد کوچنگ سائیڈ پر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

عمر گل نے 47 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 163 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 130 ایک روزہ میچز میں عمر گل نے 179 شکار کیے، ٹی 20 انٹرنیشنل میں عمر گل نے 60 میچز میں 85 آؤٹ کیے۔

کرکٹر عمران فرحت نے بھی ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا، عمران فرحت کا کہنا تھا کہ گذ شتہ سیزن ہی کہہ دیا تھا کہ یہ میرا آخری سیزن ہو گا،پورا سیزن کھیلتا ہوں یا نہیں ابھی دیکھوں گا،انجوائے کرتا رہا تو کھیلوں گا۔

انھوں نے کہاخواہش ہے کہ نوجوانوں کو آگے لاوں، اب کوچنگ کے پروفیشن سے جڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ عمران فرحت نے 40 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2400 رنز بنائے جبکہ 58 ایک روزہ میچز میں انہوں نے 1719 رنز بنائیاور 7 ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے76 رنز بنائے۔

Comments are closed.