عمران خان کا سری لنکن پارلیمنٹ سے طے شدہ خطاب منسوخ

0
0 0
Read Time:1 Minute, 44 Second


اسلام آباد( ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن پارلیمنٹ سے طے شدہ خطاب منسوخ کردیا گیا،وجوعات کے لئے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آئندہ دورہ سری لنکا کے دوران سری لنکن پارلیمنٹ سے خطاب کرنا تھا

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے 22 فروری سے 2 روزہ دورے پر کولومبو روانہ ہونا ہے،دورے میں سری لنکن صدر گوٹابایا راجاپاکسا اور وزیراعظم مہیندا راجاپاکسا سے ملاقاتیں کرنا اب بھی شیڈول کاحصہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کران ہے اس کے علاوہ 24 فروری کو سری لنکن پارلیمنٹ سے خطاب بھی کرنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کہا جارہا ہے کہ عمران خان کے دورے کے دوران پارلیمنٹ سے تقریر کو حکومت پاکستان کی درخواست پر شامل کیا گیا تھا، تاہم سری لنکن میڈیا کے مطابق بعد ازاں اسے منسوخ کردیا گیا۔

سری لنکا میڈیا رپورٹس میں مختلف وجوہات بیان کی گئی ہیں،لنکن اخبار ایکسپریس نے سیکریٹری خارجہ جایاناتھ کولومبیج کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ اسپیکر مہیندا یاپا ابے وردینا کی جانب سے کووڈ 19 کی وجہ سے منسوخی کی درخواست کی گئی تھی۔

بعض اخبارات نے نامعلوم ذرائع کاحوالہ دے کر قیاس آرائی کی ہے کہ سری لنکن حکومت میں کچھ عناصر تھے جو نہیں چاہتے تھے کہ تقریر ہو کیونکہ انہیں خطرہ تھا کہ اس طرح کرنا بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید خراب کرسکتا ہے ۔

اس توقع کا بھی اظہار کیا گیا کہ عمران خان اپنی تقریر میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے جو دہلی کو ناراض کرسکتا تھا، اسی طرح ایکسپریس اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم کو یہ موقع دینا عمران خان کو نریندر مودی کی برابری دینے کے مترادف ہوسکتا تھا۔

ایک اور قیاس آرائی یہ پائی جارہی کہ سری لنکا کی حکومت کو عمران خان کے سری لنکا میں مسلمانوں کے حقوق سے متعلق بات کرنے پر تشویش تھی، جنہیں بدھ مت کی اکثریت کے ہاتھوں زیادتیوں، بڑھتے مسلمان مخالف جذبات اور جانبدارانہ حکومتی فیصلوں کا سامنا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »