عمران خان نے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کچھ نہیں کیا

0 0
Read Time:1 Minute, 11 Second

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان  نے کہا ہے کہ  پاکستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے پچھلی حکومت میں نوازشریف نے ہماری مدد کی تھی جب کہ موجودہ حکومت نے باکسنگ کے علاوہ باقی تمام سپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کچھ نہیں کیا۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی دعوت پر پاکستان جا کر نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی بنائی، لیکن مجھے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان سے آئے
دوست نے مجھے بتایا کہ موجودہ وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اب تک کچھ نہیں کیا۔پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے انہیں کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں، جس کی وجہ سے پاکستانی نوجوانوں میں صلاحیتیں ابھر کر سامنے نہیں آتیں۔  انہوں نے موجودہ حکومت سے سوال کیا کہ وفاقی بجٹ میں جو کھیلوں کے لیے بجٹ رکھا جاتا ہے اس کی رقم کہاں خرچ ہوئی ہے؟ اگر حکومت ہمیں بجٹ فراہم کریں تو ہم پاکستان میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ابھار سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر کے بعد میں اپنی فائٹ کا سوچ رہا ہوں، جس کا حتمی فیصلہ جلد ہی کر لوں گا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%
Translate »
en_USEnglish