عامر لیاقت حسین کی کورونا کے باعث طبیعت بگڑ گئی

0
0 0
Read Time:1 Minute, 15 Second

کراچی (ویب ڈیسک ) رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبعیت بگڑنے پر انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت حسین کو کورونا کی وجہ سے طبعیت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے چند دن قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا تھا۔ خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی اہلیہ بھی کورونا میں مبتلا ہیں تاہم ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔

عامر لیاقت حسین نے کئی دن پہلے ٹویٹر پر بیان میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ میں اور میری اہلیہ طوبیٰ عامر کورونا کا شکار بن چکے ہیں۔

عامر لیاقت حسین کی جانب سے ایک اور ٹویٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے عوام سے دعاؤں کی گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کورونا سے لڑ نہیں رہا بلکہ پناہ مانگ رہا ہوں۔

عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبیٰ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ان کے شوہر کی طبعیت بگڑنے کے بعد انھیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انھیں سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج میری سالگرہ ہے لیکن ہم اسے منا نہیں سکتے کیونکہ عامر لیاقت شدید بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں عوام سے اپیل کی کہ برائے کرم ہمارے لیے دعا کریں، یہ مشکل وقت ہے، میں انہیں ایسے نہیں دیکھ سکتی۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »