صبا قمر نے شادی کیلئے ہاں کہہ دی،کون پسند آیا ہے؟

0
0 0
Read Time:57 Second

کراچی ( ویب ڈیسک )پاکستان کی ڈرامہ و فلم کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اس سال شادی کا فیصلہ کرلیا، کس سے شادی ہونے جارہی ہے یہ بھی بتا دیاہے۔

صبا قمر کی شادی کے حوالے سے ان کے چاہنے والے اکثر سوالات کرتے تھے تاہم اس بار اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ اگر یہ ہونا ہے تو ہو جائے گا،

صبا قمر کی پوسٹ پر بلاگر عظیم خان نے انہیں شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا آو شادی کرلیتے ہیں اس سال؟شادی کی پیشکش پر صبا قمر نے لکھا قبول ہے۔


ساتھ ہی اداکارہ نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے محبت کا نشان دل بھی بنا ڈالا۔یعنی کہ صبا قمر نے شادی کے لئے قبول ہے کہہ دیا ہے۔

جوڑا بننے اوردونوں شخصیات کی جانب سے شادی کی بات چیت اور رضامندی ظاہر کرنے کے بعد مداحوں نے بھی اپنی رائے دینا شروع کردی۔

صبا قمر کے اکاونٹ پر متعدد لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ آپ دونوں کی جوڑی بہترین ہے، اور لوگ اس فیصلے کی حمایت کررہے ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
100 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »