شہباز شریف نے پارٹی کے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس بلا لیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس دس جون اور پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کااجلاس بدھ بارہ جون کو طلب کیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس پیر دس جون کو دوپہر اڑھائی بجے پارلیمنٹ ہاوٴس میں اپوزیشن چیمبر میں منعقد ہوگا۔

اور ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بروز پیر دس جون کو پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہو گا جبکہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کااجلاس بدھ بارہ جون کو اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

اجلاس صبح گیارہ بجے اپوزیشن چیمبر پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوگا اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تفصیلی غور ہوگا۔ مہنگائی، بیروزگاری، افراط میں ہولناک اضافے، ملک پر بڑھنے والے قرض، ڈالر کی قیمت سمیت دیگر معاشی امور زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے سے مشاورت ہوگی اور مختلف تجاویز مرتب کی جائیں گی جبکہ عوام دشمن بجٹ کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

Comments are closed.