سینیٹ میں اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تواپوزیشن والےروئیں گے، وزیراعظم

0
0 0
Read Time:1 Minute, 36 Second

کلرسیداں: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے
پہلے ویڈیوہوتی تو میں اپنے خلاف مقدمات میں عدالت کو پیش کرتا، سوال یہ نہیں ہونا چاہیے کہ ویڈیو کی ٹائمنگ کیاہے ، یاد رکھیں اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تواپوزیشن والےروئیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن کےکرپٹ نظام کی سپورٹ کررہی ہیں ، سینیٹ کی ایک سیٹ کا ریٹ50 سے 70کروڑ روپے لگ چکا ہے.

وزیراعظم نے کہا ووٹوں کی خریدوفروخت میں سب سےزیادہ مال مولانا فضل الرحمان نے بنایا، ان کا کا کہنا تھا کہ سیکریٹ ووٹنگ پرحکومت کو اپوزیشن سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں.

سینیٹ کی ایک سیٹ کا ریٹ50 سے 70کروڑ روپے لگ چکا ہے، کیسے ممکن ہے پیسہ لگا کر سینیٹر بننے والا پیسہ نہیں بنائے گا بلوچستان میں سینیٹ کے1ووٹ کی قیمت50سے 70کروڑ لگ رہی ہے.

انھوں نے کہا کہ آج نہیں کئی دفعہ پہلےبھی مجھے پیسوں کے عوض سیٹ بیچنے کی آفر ہوئی، ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ سینیٹ سیٹ بیچنے کیلئےرابطے کیے گئے۔

عمران خان نے کہا ن لیگ،پی پی چارٹر آف ڈیمو کریسی میں اوپن بیلٹ کامعاہدہ کرچکی ہیں، میں مسلم لیگ ن کے اوپن بیلٹ کے مطالبےکی تائید کر چکا ہوں ، اصل ایشو یہ ہے کیا موجودہ سسٹم کےتحت الیکشن ہونا چاہیے یا نہیں۔

وزیراعظم نے کہا اہم بات یہ ہے ویڈیو سے میرے مؤقف کی تائیدہوئی، اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن کےکرپٹ نظام کی سپورٹ کررہی ہیں اور مولانافضل الرحمان اس نظام کے سب سے بڑے بینفشری ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ غلط وقت پر2بارشیں ہوئیں جس سےگندم کی پیداوار کم ہوئی، آٹےکی قیمت نہ بڑھی اس لئےگندم درآمدکررہےہیں، ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوئی، ہماری ساری کوشش ہے کہ اپنی برآمدات بڑھائیں۔

وزیراعظم نے کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ درست ہو چکا ہے، سسٹم تبدیل ہونے کے نتائج آئندہ 3،2سالوں میں آئیں گےاس میں مزید بہتری آئے گی.

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »