سٹیل ملز،گولڈن شیک ہنڈکے تحت فی ملازم کو 23 سے 80 لاکھ روپے ملیں گے

0
0 0
Read Time:1 Minute, 2 Second

کراچی : پاکستان سٹیل ملز کے سالوں سے جاری بحران کا نزلہ ملازمین پر گر گیاوفاقی قومی ادارے پاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار 544 ملازمین کو برطرف کردیا ہے۔

ترجمان اسٹیل ملز نے ملازمین کی برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جن ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے ان میں پے گروپ 2، 3، 4 کے ملازمین کے علاوہ جونیئر آفیسرز (جے اوز) اسسٹنٹ منیجرز ، ڈویژنل منیجر، ڈی سی ای، ڈی جی ایم اور منیجرز بھی شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ برطرف ملازمین کو بذریعہ ڈاک برطرفی کے خطوط ارسال کردیے ہیں تاہم اسٹیل مل کے اسکول و کالج کے اسٹاف کو برطرف نہیں کیا نہ ہی ڈپارٹمنٹس کے کارپوریٹ سیکرٹریز کو برطرف کیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 جون 2020 کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے 9 ہزار سے زائد ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر فارغ کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ وفاقی کابینہ نے 9 جون اس تجویز کی منظوری دے دی تھی۔

واضح رہے کہ اس وقت وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے یہ کہا تھا کہ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک پیکج کے تحت اوسطاً 23 لاکھ فی ملازم ملیں گے، جس کی زیادہ حد 70 سے 80 لاکھ بھی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »