سعودی فلائٹس کی بحالی، پاکستان پر پابندی برقرار رہے گی

Passengers queue for check-in at Gatwick Airport in West Sussex, amid concerns that borders will close and with the public being urged to adhere to Government guidance after Prime Minister Boris Johnson announced on Saturday that from Sunday areas in the South East currently in Tier 3 will be moved into a new Tier 4 for two weeks Ð effectively returning to the lockdown rules of November, after scientists warned of the rapid spread of the new variant coronavirus. (Photo by Gareth Fuller/PA Images via Getty Images)


الریاض(شاہ جہاں شیرازی)پاکستان ان 20 ممالک میں شامل ہے جن کو سعودی عرب نے 17 مئی سے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے فیصلے میں شامل نہیں کیا ہے.

سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے سعودی عرب 17 مئی سے انٹرنیشنل فلائٹس آپریشن کو دوبارہ شروع کر رہا ہے.

تین فروری 2021 کو پاکستان سمیت کچھ ممالک کی فہرست جاری کی گئی تھی جن کے شہری سعودی عرب نہیں آسکتے تھے اس فیصلے کو تاحال معطل نہیں کیا گیا یے.

ترجمان کے مطابق وہ بدستور سعودی عرب کا سفر نہیں کر سکیں گے ان ممالک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا جائے گا.

ان 20 ممالک میں پاکستان سمیت ترکی، جاپان، متحدہ عرب امارات، بھارت، انڈونیشیا اور دیگر ممالک شامل ہیں جن پر کورونا وائرس کی شدت کے باعث پابندی عائد کی گئی تھی.

Comments are closed.