سعودی عرب کی طرف سے پیرس حملہ کی مذمت

ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب نے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافات میں قتل کئے گے فرانسیسی شہری کے قتل کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے سعودی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں فرانسیسی شہری کے قتل کے واقعے کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا۔اور کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کارروائیاں تمام مذاہب میں جُرم سمجھی جاتی ہیں.

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں قتل کے واقعے پر فرانس سے اظہار یکجہتی کے ساتھ متاثرہ فیملی، فرانس اور اس کے دوست عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

دفتر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب ہر طرح کی دہشت گردی، انتہا پسندی اور تشدد کا مخالف ہے۔ اس لئے کسی بھی نام، عنوان اور سبب کو بنیاد بنا کر دہشت گردی، انتہا پسندی اور تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

بیان میں سعودی عرب نے مذہبی علامتوں کے احترام، مذاہب کی توہین اور مذاہب کے خلاف نفرت بھڑکانے سے دور رہنے کے موقف کا بھی اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کی رات کو فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شمال مغربی علاقے میں ایک حملہ آور نے 47 سالہ سکول ٹیچر کا سر قلم کر دیا تھا جبکہ پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

Comments are closed.