سعودی عرب کا پہلا ایٹمی پلانٹ تیاری کے قریب پہنچ چکا: امریکی میڈیا

42
0 0
Read Time:1 Minute, 6 Second

اسلام آباد(نیٹ نیوز)امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اپنے دارالحکومت ریاض کے قریب پہلا ایٹمی پلانٹ مکمل کرنے والا ہے۔

اس حوالے سے بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ مصنوعی سیاروں کی تصاویر نے سعودی ایٹمی پلانٹ کی موجودگی ثابت کر دی ہے۔

سعودی عرب نے ابھی تک ایٹمی تنصیبات کو کنٹرول کرنے والے بین الاقوامی ضوابط پر دستخط نہیں کئے ہیں، اس تناظر میں مذکورہ اقدام نے تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

امارات سے نشر ہونے والے نیوز چینل العربیہ اور سعودی اخبار عکاظ میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پہلا سعودی ایٹمی پلانٹ کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی ریاض کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔

گوگل ارتھ کی جانب سے جاری کردہ تصاویر سے ظاہر ہو رہا ہے کہ پلانٹ مکمل ہونے کے قریب ہے، یہ ایٹمی ایندھن والے عمودی ٹینک کے قریب بنایا جا رہا ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »