سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ میں کھلی کچہری

الریاض(شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں پاکستانی ورکرز نے شرکت کی.

سفارتخانہ میں ہونے والی اس کھلی کچہری میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجازدیگر سفارتی افسران کے ہمراہ موجود تھے جنھوں نے ورکرز کے مسائل سنے.

سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کے حکم پر سعودی عرب میں ورکرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا.

چانسری ہال میں منعقدہ کھلی کچہری میں سینکڑوں پاکستانی ورکرز نے پاکستان سفیر راجہ علی اعجاز سمیت دیگر افسران کے سامنے اپنے مسائل بیان کیے.

زیادہ تر مسائل اقامہ کی معیاد کے خاتمے ، ھروب سمیت کمپنیوں کی جانب سے تنخواہوں کی عدم دستیابی جیسے مسائل شامل تھے، سفارتخانہ سے تعاون کا مطالبات سامنے آئے.

اس موقعہ پر سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے کہا کہ مسائل کو حل کرنے میں سفارت خانہ پاکستان بھرپور کردار ادا کرتا ہے اور مسلسل سعودی احکام کے ساتھ رابطہ میں رہ کر ورکرز کو درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے.

سفارت خانہ پاکستان کی کھلی کچہری میں نائب سفیر ذیشان احمد، کیمونٹی ویلفئیر اتاشی ملک ابوبکر اور نوید افضال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے.

Comments are closed.