سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 3پاکستانی جاں بحق

863
0 0
Read Time:1 Minute, 3 Second

ریاض(ابرار تنولی ) سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں عمرہ پر جانے والے ایک ہی خاندان کے 3 پاکستانی معتمرین جاں بحق اور ڈرائیور سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن کا تعلق اوکاڑہ کے علاقے فرید آباد گلزار پارک سے ہے۔ عمرہ کی ادائیگی کے دوران مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے وادی پروا کے قریب پاکستانی زائرین کی ٹیکسی حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے میں جاوید، ان کی اہلیہ رضیہ اور بیٹا علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا اسد اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں۔

اہل خانہ نے وزیراعظم عمران خان سے جاں بحق افراد کے جسد خاکی وطن واپس لانے کے لئے مدد کی اپیل کی ہے۔ اہل خانہ نے کہا کہ ہمارا سعودی عرب میں کسی سے رابطہ نہیں ہورہا، حکومت پاکستان ہماری مدد کرے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *