رینٹل مارچ کی قسط وصولی کیلئے جاتی امرا ملاقات ناگزیر تھی

پشاور (ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ”رینٹل مارچ“ کو طے شدہ مالیاتی امور کی وجہ سے یکسر ختم نہیں کیا جاسکتا.

اتوار کو صحافیوں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہا جاتی امرا میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی کی ملاقات کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے دلچسپ بات کہی.

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں رینٹل مارچ کے حوالے سے سوا ارب کی پہلی قسط کی وصولی کیلئے بالمشافہ ہونے والی یہ ملاقات ناگزیر تھی.

انھوں نے کہا بلاول زرداری، حمزہ شہباز اورشہبازشریف ملکر بڑے میاں نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے بیانیہ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے سے گریز نہیں کرینگے۔

Comments are closed.