راولپنڈی خونی بسنت،2جاں بحق،70زخمی،300افراد گرفتار

راولپنڈی ( زمینی حقائق)پابندی کے باوجود راولپنڈی میں بسنت نے تباہی مچا دی، فائرنگ و ڈور کٹنے کے واقعات، 2جاں بحق، 70زخمی ہوگئے۔

اندھی گولیاں لگنے سے شکریال میں 6 سالہ بچی عروہ جاں بحق ہوئی جبکہ ڈھوک کھبہ میں چھت پر نماز ادا کرنی والی پچاس سالہ شمیم بی بی بھی اندھی گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گی۔

راولپنڈی میں جمعہ کو خونی بسنت منائی گی تھی جس میں خاتون اور بچی گولی لگنے سے جاں بحق جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوگے تھے۔بیشتر کو آج اسپتالوں سے، ڈسچارج کردیا گیا ۔

پولیس نے پابندی ہوا میں اڑانے والے 300 افراد کو کیا گرفتار کرلیا، ترجمان پولیس کے مطابق 197 افراد کائٹ فلائنگ ایکٹ میں گرفتار کئے گے35 سو سے زائد پتنگیں، قاتل ڈوریں، ساونڈ سسٹم برآمد کیا ہے۔

مختلف تھانوں میں 126 مقدمات ان افراد کے خلاف درج کیے گے ہیں جو بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ میں ملوث تھے۔

ملزمان کے قبضے سے 112 پستول، 7 ریوالور، 2 رائفلیں اور 6 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کرلی ہیں، بسنت کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر قتل کے دو الگ الگ مقدمات درج کیے گے ہیں۔

Comments are closed.