دو عیدوں پر مجھے بھی دکھ ہوتا ہے: مفتی شہاب الدین پوپلزئی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہاہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ختم نہیں کرنا چاہتا اور ملک میں دو عیدوں پر مجھے بھی دکھ ہوتا ہے۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احادیث کی کتابوں میں 29 مقامات پر چاند دیکھ کر عید کرنے کا ذکر آیا ہے تو اب قمری کیلنڈر کے لیے شریعت کے اصول چھوڑے نہیں جا سکتے۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری سوچ سمجھ کر الفاظ کا استعمال کیا کریں، بد زبانی سے ان کی اپنی ہی ذات پر فرق پڑے گا۔

فواد چوہدری کی جانب رویت ہلال کمیٹی کو ختم کرنے سے متعلق سوال پر مسجد قاسم علی خان کے مہتمم کا کہنا تھا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ختم نہیں کرنا چاہتے، سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کو تجاویز دی ہیں، ان سے نا اتفاقی دور نہ ہو تو بتایا جائے۔

ملک میں دو عیدوں سے متعلق سوال پر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا تھا کہ ملک میں دو عیدوں سے مجھے بھی دکھ ہوتا ہے، ہمارے پاس شریعت کا اصول موجود ہے جس کے تحت یہ بے اتفاقی ختم ہو سکتی ہے۔

Comments are closed.