دوسری شادی کرنے پر 10ملین دینار قرض ملے گا

0
0 0
Read Time:1 Minute, 25 Second

فوٹو: سکائی نیوز، سبق فائل

بغداد(نیٹ نیوز)عراق میں معمر کنواری خواتین کی شرح 70فیصد تک بڑھ جانے کے پیش نظر عراق میں دوسری شادی کرنے پر 10 ملین دینار قرض دیا جائے گا۔

اس حوالے سے سبق ویب سائٹ نے ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ عراق کے معروف بینک الرشید نے اعلامیہ جاری کر کے کہا ہے کہ ہر بینک ملازم کو دوسرا نکاح کرنے پر قرض فراہم کیا جائے گا بشرطیکہ اس نے پہلی شادی کے لیے قرض نہ لیا ہو۔

اعلامیہ کے مطابق تمام بینک ملازمین کو عقد ثانی کے لیے بلا استثنی قرض دیا جائے گا، اس کی شرط یہ ہے کہ وہ بینک کا باقاعدہ ملازم ہو اور اس کی ملازمت کو دو سال ہوگیے ہوں۔

دوسری شادی کے خواہش مند کو 10 ملین عراقی دینار قرض دیا جائے گا۔ ایک ڈالر 1250 عراقی دینار کے برابر ہے، سکائی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق عراق میں معمر کنواریوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

عراقی معاشرے میں معمر کنواریاں ان خواتین کو کہا جاتا ہے جن کی عمر 35 سال سے تجاوز کر چکی ہو اور اس کی ابھی تک شادی نہ ہوئی ہو۔
ایک سروے رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں معمر کنوریوں کی شرح 70 فیصد تک ہوگئی ہے۔

عراق میں سیاسی عدم استحکام اور معاشی ابتری کے باعث نوجوان شادی کرنے کے قابل نہیں رہے جبکہ موقع پاتے ہی ملک سے باہر جانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اسی وجہ سے لڑکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ شادی کی عمر پار کرنے والی لڑکیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے حکومت نے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے خصوصی پیشکش کی ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
en_USEnglish