خیبر پختونخوا کابینہ میں دو نئے مشیر شامل، مانسہرہ نظر انداز


ایبٹ آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام )خیبر پختونخوا کابینہ میں دو نئے مشیر شامل کرلئے گئے تاہم اس بار بھی ہزارہ ڈویژن کو نظر انداز کیا گیاہے۔

سابق سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف وزیراعلیٰ کے مشیر اطلاعات مقرر کردیے گئے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب لله کو بھی وزیراعلیٰ کا مشیر بنا دیا گیا۔

اس سے قبل چند پہلے صوبائی کابینہ میں چار وزراء کا اضافہ کیا گیا تھا جن ہزارہ ڈویژن مانسہرہ کی نمائندگی میں شامل وزیر ایک علاقے تک محدود ہیں جب کہ شہر سے کسی کو وزیر نہیں لیا گیا۔

توقع کی جارہی تھی کہ بابر سلیم سواتی کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا لیکن کابینہ میں توسیع کے بعد مشیروں کے انتخاب میں بھی مانسہرہ، بٹگرام اور کوہستان کو نظر انداز کیاگیاہے۔

ادھر وفاق میں شبلی فراز کے جانے کے بعد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کو ایک بار پھر وزیرِ اطلاعات کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

Comments are closed.