خانپور ڈیم میں گاڑی جا گری، 2 افراد جاں بحق، 3 کو بچالیا گیا

ہری پور(یاورحیات) سیاحوں سے بھری گاڑی خان پور ڈیم میں جا گری فیلمی کےدو افراد جاں بحق تین کو زندہ بچا لیا گیا مرنے والوں کا تعلق فیصل آباد سے تھا.

ریسکیو اہلکاروں نےلاشوں کو ہسپتال منتقل کیاپولیس نے ضروری قانونی کاروائی کے بعد لاشوں کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کردیا.

ذرائع کے مطابق پرانا خان پور کے مقام پرگاڑی ویگو 019 پھسلن کے باعث ڈیم میں جاگری جس پرریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی.

سرچ آپریشن کے دوران گاڑی میں سوارفیملی کے پانچ افراد میں سے 33 سالہ نوشاد قمر ولد خادم حسین سکنہ جھنگ، 47 سالہ راجہ آصف ولد ارشد محمود سکنہ اسلام آباد اور 30 سالہ ساحر بی بی سکنہ فیصل آباد کو زندہ بچا لیا گیا.

26 سالہ محمد عبداللہ سکنہ اسلام آباد اور 25 سالہ محمد الیاس سکنہ فیصل آباد ڈیم مں ڈوب کر جاں بحق ہوگئےریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے جانبحق افراد کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو خانپور منتقل کر دیا.

متاثرہ افراد آپس میں دوست تھے اور بحریہ ٹاؤن اسلام آباد سے سیاحت کی غرض سے ڈیم پر آئے تھے پولیس نے لاشوں کو قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیےورثاء کے حوالہ کرکےرپورٹ درج کرلی ہے.

Comments are closed.