حمزہ شہبازای سی ایل کی بندش ختم ہوتے ہی لندن روانہ


لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز لندن روانہ ہوگئے۔

حمزہ شہباز غیر ملکی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 629 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے اور وہ 13 فروری کو واپس وطن پہنچیں گے۔

حکومت نے حمزہ شہباز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا تھا اور 11 دسمبر کو انہیں لندن جانے سے روک دیا گیا تھا۔

انہوں نے اس اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا اور عدالت نے یکم فروری کو انہیں 10 روز کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور صاف پانی کیس میں پوچھ گچھ کر رہی ہے، اسی سلسلے میں نیب نے اُن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

Comments are closed.