حافظ حسین احمدنے نیا پینڈورا باکس کھول دیا، فضل الرحمان کےاسٹیبلشمنٹ سے رابطے

اسلام آباد(ویب ڈیسک )جمیعت علمائے اسلام ف کے سینئر رہنما حافظ حسین نے نیا پنڈوراباکس کھول دیا، کہتے ہیں سینیٹر عبد الغفور حیدری وزیر اعلیٰ بلوچستان بننے کے لیے بریگیڈئیر خالد کے پاس گئے تھے.

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے حافظ حسین نے یہ الزام عائد کیا، انھوں نے کہا مولانا فضل الرحمٰن پر الزامات ہیں تو نیب کے پاس جا کر جواب دیں اور منی ٹریل ثابت کریں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے یہ منت سماجت کے لیے جاتے تھے ، اب یہ نیب کی وجہ سے جارہے ہیں۔،اگر ان پر کوئی الزام ہے جو نیب کو جواب دیں اور اپنی صفائی پیش کریں۔

حافظ حسین احمد نے کہا پیپلز پارٹی ، ن لیگ اور دیگر جماعتوں کا تعلق ہے تو جمہوریت ،ووٹ کو عزت دو،کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہئیے، شفاف الیکشن ہونے چاہئیں کی باتیں تو صرف اقتدار کے لیے ہیں ۔


انھوں نے کہا کہ خود کواقتدار ملے تو چاہے جنرل گیلانی، جنرل ضیا کے ذریعے ملے وہ ٹھیک ہے، مولانا نے چودھری برادران کے گھر پر اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی بات کی۔

نوازشریف فوج کو کہتے ہیں کہ آپ آئیں اور بغاوت کریں۔ایک طرف فوج کو کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کو گھر بھیجیں، دوسری طرف کہتے ہیں کہ فوج غیر آئینی طور پر کسی کو لے کر نہ آئے۔

واضح رہے گزشتہ روز حافظ حسین احمد نے دعویٰ کیا تھا میں اور محمد خان شیرانی مولانا فضل الرحمان سے بھی پہلے جے یو آئی میں تھے یہ نکالنے کی بات کیسے کرتے ہیں لوگ تو ہم سے رابطے ہیں.

Comments are closed.