جمعیت کے ٹکٹ پر کامیابی بھی ملتی ہے اور اللہ بھی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے یہودی لابی کو سمندر پار پاکستانی ووٹ کی صورت میں پاکستان پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،عام آدمی کو سمجھانا ہے جمعیت کے ٹکٹ پر کامیابی بھی ملتی ہے اور اللہ بھی ملتا ہے

مانسہرہ میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا آج کل عمران خان سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق میں بول رہے ہیں ووٹ کا حق دیا جائے مگر ان سے عمران خان، آصف زرداری اور نوازشریف ہی ووٹ مانگ سکتے ہیں ہم نہیں

انھوں نے کہا ہم تو پاکستان کے اندر اتنے وسائل نہیں رکھتے۔ آج کل پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کے زیر اہتمام سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں جس میں علمائے کرام سے پاکستان سے وفاداری کی باتیں کرائی جاتی ہیں ہم تو پہلے ہی وفادار ہیں حالانکہ خود ستر سال اس ریاست کو چلا نہیں پا رہے ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاامریکہ کی بڑی خواہش ہے کہ اسلامی نوجوانوں کو اسلحہ دے کر حکومت سے لڑایا جائے مگر جمعیت علمائے اسلام موجود ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاہمارے معاشرے میں فرقہ پرست عناصر ہیں مگر لڑتے اسوقت ہیں جب اسٹیبلشمنٹ یا حکومت لڑائے ۔انھوں نے کہا بندوق کے ذریعے اقتدار نہیں ووٹ کی پرچی کے ذریعے فتوحات کرنی ہے۔

انھوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ آپ اپنی پرچی کو حق کے لیے اور باطل کے خلاف استعمال کریں ۔۔ہم قرآن و سنت کے منشور اور نظریے پر سیاست کرتے ہیں اسی نظریے کو لے کر ہم بین الاقوامی فورم پر اپنی رائے دیتے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہااس صوبے کے عزت والے لوگ ہماری تہذیب بدلنے والوں کو اگلے الیکشن میں صوبے سے بھی مسترد کردیں، پی ٹی آئی کا آئندہ الیکشن میں کے پی کے سے صفایا ہو جائے گا۔

Comments are closed.