بھارت کو سلامتی کونسل میں ناکامی کا سامنا،پاکستان کی سفارتی جیت


نیویارک(نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی جان توڑ کوششوں کے باوجود سیکیورٹی کونسل نے اپنے بیان میں پاکستان کا کوئی ذکرتک نہیں کیا۔

پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر دھرنے کی بھارت نے بے انتہا کوشش کی تاہم بھارت کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہوسکی اور پلوامہ واقعے پر سلامتی کونسل کے 7 روز بعد جاری ہونے والے بیان میں پاکستان کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

پاکستان کو پلوامہ حملے کا مورد الزام ٹھہرانے کے لیے مختلف ممالک کو بریفنگز بھی دیں لیکن اس کی کوششیں رنگ نہ لاسکیں اور سلامتی کونسل کے بیان نے پلوامہ واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بھارت کو کامیابی نہیں ملی۔

اس حوالے سے پاکستان نے بھی مختلف ممالک کے سفیروں کو اپنے مؤقف سے آگاہ کیا اور سیکیورٹی کونسل کے اعلامیے میں پاکستان کا نام نہ ہونا سفارتی سطح پر پاکستان کی بڑی فتح ہے۔

یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک حملے میں بھارتی فورسز کے 44 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد بھارت مسلسل پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔

Comments are closed.