بھارتیوں کی پاکستان سے متعلق دقیانوسی سوچ خطر ناک ہے ، جان ابراہم

117
0 0
Read Time:1 Minute, 24 Second

ممبئی( ویب ڈیسک)بھارت کے نامور اداکار جان ابراہم نے پاک بھارت کشیدگی پر کہا ہے پاکستانیوں سے متعلق بھارتیوں کی سوچ دقیانوسی ہے جو بہت خطرناک بات ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

یہ بات انھوں نے حال ہی میں فلم”را؛ رومیو اکبر والٹر“ کی ٹریلر لانچنگ تقریب کے دوران بھارتی میڈیا کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کی۔

جان ابراہم نے پہلے تو جنگ کی حمایت کرنے اور پاکستان مخالف بیانات دینے والے بھارتی اداکاروں پر بھڑکتے ہوئے کہا کہ اداکاروں کو جب تک مکمل معلومات نا ہوں انہیں سیاسی صورتحال پر بات نہیں کرنی چاہئے۔

جان ابراہم نے پاک بھارت کشیدگی پر کہا بھارتی پاکستانیوں سے متعلق دقیانوسی سوچ رکھتے ہیں، وہ پاکستانیوں کو ایک ہی نقطہ نظر سے دیکھتے ہیں، جو بہت خطرناک ہے، ایسا بالکل بھی نہیں ہونا چاہئے۔

جنگ دہشتگردی کے خلاف ہونی چاہئے کسی ملک، مذہب یا دو مذاہب کے درمیان نہیں۔ لیکن ا?ج دنیا کا دستور اسی طرح چل رہا ہے۔

جان ابراہم نے کہا میں ان اداکاروں میں سے نہیں ہوں جو یہ سوچ کر بات کرتے ہیں کہ نہیں یار یہ لوگوں کو اچھا لگے گا یا یہ برا لگے گا میرا نقطہ نظر بہت واضح ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *