ایران نے رویہ نہ بدلہ تو اسے کچل دیا جائے گا، ا مریکہ

851
0 0
Read Time:1 Minute, 40 Second

فوٹو:فائل

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو امریکا اسے سخت ترین اقتصادی پابندیوں اور دباوٴ کے ذریعے کچل دے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے بعد ایران کے لیے نئی پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں ایران کی سرگرمیاں اور اثر رسوخ کو کم کرنے کی کوشش کرے گا ۔

انھوں نے کہا اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہ بنائے۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران کو پتہ ہونا چاہیے کہ یہ تو صرف ابتدا ہے، اگر ایران نے اپنے رویے میں تبدیلی نہیں کی تو اس پر مزید سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ایران کو پیچھے دھکیلنے کے لیے امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

اگر ایران اپنے رویے میں تبدیلی لاتا اور مزید میزائل تجربات سے گریز کرتا ہے تو نہ صرف اس پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم ہوسکتی ہیں بلکہ معاشی اور سفارتی تعلقات بھی بہتر ہوسکتے ہیں اور ساتھ ہی ایران کو جدید ٹیکنالوجی کی رسائی بھی دی جائے گی۔

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ ایران پر امریکا کی جانب سے دباوٴ بڑھانے اور دوبارہ سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے پر ہمارے بہت سے دوستوں کو مالی اور اقتصادی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ ہم کسی بھی ممنوعہ کام کرنے والے کو نہیں چھوڑیں گے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleppy
Sleppy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »