ایئرمارشل مجاہد انورخان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد

ایئرمارشل مجاہد انور خان۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ پاک فضائیہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایئرمارشل مجاہد انورخان پاک فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد کردیا گیا، ترجمان پاک فضا ئیہ کے مطابق مجاہد انور خان اس وقت ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطور ڈپٹی چیف آف دی ایئر اسٹاف خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ایئر مارشل مجاہد انور خان نے ایئرفورس کی جی ڈی پی برانچ میں دسمبر 1983 میں کمیشن حاصل کیا۔پاک فضائیہ کے نامزد نئے سربراہ مجاہد انور خان کمبیٹ کمانڈر اسکول، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے فارغ التحصیل ہیں۔

ایئر مارشل مجاہد انورچیف آف دی ایئر اسٹاف کے پرسنل اسٹاف آفیسر کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل سی فور آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔مجاہد انور خان نے اپنے کیریئر کے دوران مختلف تربیتی اور لڑاکا طیارے بھی اڑائے۔

Comments are closed.