امریکہ پلٹ خاتون کا احتجاج کام کرگیا، ڈیلی ویجز کی جگہ مستقل بھرتی

ہری پور(یاورحیات)امریکی پلٹ خاتون ارم رشید طاہرخیلی کا احتجاج رنگ لے آیاجنرل مینیجر پراجیکٹ ڈائریکٹر تربیلا ڈیم نے احتجاج ہونے پر تمام ڈیلی ویج اور کنٹیجنٹ بھرتیوں کے عمل کو منسوخ کر دیا ہے.

ذرائع کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی ہے روزگاری کے پیش نظر پراجیکٹ میں سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے جنرل مینیجر تربیلہ ڈیم نے گریڈ 01 سے گریڈ 16 تک کی تمام خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیئے ہیڈ آفس کو مراسلہ لکھ دیا ہے.

جی ایم تربیلا ڈیم نے مراسلے میں تجویز دی ہے کہ شفاف طریقہ نظام سے مستقل بنیاد پر بھرتی اور خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے ہیڈ آفس (لاہور) اخبارات میں اشتہارات شائع کرے. جس پر عنقریب عمل ہو گا.

جنرل مینیجر تربیلہ ڈیم کے اس اقدام سے مقامی و دیگر افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے اور کسی حد تک بے روزگاری کے خاتمے میں بھرپور مدد ملیگی.

جنرل مینیجر تربیلہ ڈیم نے عزم کیا ھے کہ بھرتی کے اس عمل کو نہایت شفاف انداز سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاکہ کسی شخص کی حق تلفی نہ ھو اور مستحق افراد کو روزگار مل سکے.

واضح رہے کہ امریکی پلٹ خاتون ارم رشید نے بھرتیوں میں بےقاعدگیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ تربیلا ڈیم پروجیکٹ میں بھاری رشوت لے کرافسران اپنے رشتہ داروں اور من ہسند افراد کو بھرتی کرلیتے ہیں.

خاتون کا موقف تھا کہ ایسا کرنے سے مقامی افراد کے ساتھ زیادتی ہے مقامی افراد کا کوٹہ بحال کرکے بھرتی کی جائے ارم رشید نے احتجاج ایک ہفتہ تک موئخر کررکھا ہے جس پر اعلی سطح کی انکوائری بھی شروع ہوچکی ہے.

Comments are closed.