الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا اعلان

0
0 0
Read Time:1 Minute, 11 Second

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے بیان کے بعد اوپن سماعت سے انکار کیا تھا اب فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا اعلان کر دیا ہے۔

اوپن سماعت سے متعلق ترجمان الیکشن کمیشن کے بیان میں کہا گیا ہےکہ کیس کی اب تک کھلی یا بند کمرے سماعت سےمتعلق کنفیوژن تھی.

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار ہے اور رپورٹ جمع ہونےکے بعد فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کرےگا۔

اپوزیشن پہلے ہی فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کا مطالبہ کر رہی ہے اور اسی لئے گزشتہ دنوں پی ڈی ایم نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔

ترجمان الیکشن کمیشن پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ اسکروٹنی کمیٹی کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس پر کارروائی جا ری ہے، یہ بہت ہی اہم اور حساس کیس ہے اور اس پر میرٹ پر فیصلہ قومی مفاد میں ہو گا.

گزشتہ وضاحت میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن دونوں اطراف کی بحث سننے کے بعد جلد میرٹ پر فیصلہ کرے گا اور ادارہ یقین دلاتا ہے کہ بغیر کسی خوف یا دباؤ کے میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔

واضح رہےوزیر اعظم عمران خان نے وزیرستان دورے کے دوران فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دیاتھا جواب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے سماعت فریقین کی موجودگی میں کرنے کا کہا گیا تھا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »