افغانستان نے پاکستان کو85رنز سے ہرادیا


اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 85 رنز سے شکست دے دی۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میںکھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ 46 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا۔

افغانستان کی ٹیم نے 9 وکٹ پر 162 رنز اسکور کیے، صدیقی اللہ عطا 29 اور رحمان اللہ 27رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

پاکستان انڈر 19 کیلئے عامر علی اور فہد منیر نے 3/3 وکٹیں حاصل کیں۔ 163رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم 20 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 78 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستانی اننگز میں صرف دو بیٹسمین کپتان روحیل نذیر 16اور عرفان خان 19 رنز بناکر ڈبل فیگرز میں پہنچ سکے جب کہ باقی سب وکٹ پر آتے اور جاتے رہے۔

افغانستان کے شفیق اللہ غفاری نے 4 اوورز میں 15 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، یاد رہے اس میچ میں افغانستان ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔

Comments are closed.