اطغرل غازی کی ، گوکچے ، بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

0
0 0
Read Time:1 Minute, 29 Second


اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترکی کے ڈرامے ارطغرل غازی میں دودرگاہ قبیلے کے سردار تیمور کی بیوی بننے والی ترک اداکارہ برجو کیراٹلے العمروف، گوکچے، نے شادی کرلی ہے۔

دیگر اداکاروں کی طرح گوکچے نے بھی شادی کے بعد مزید تشہیر یا اطلاع کیلئے اپنی شادی کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں اپنے شریک حیات کے ساتھ سفید کپڑوں میں ملبوس ہیں۔

ارطغرل غازی میں ٹی وی چینلز پر جو اردو ترجمہ چلتا رہاہے اس میں اس کردار یعنی گوکجے کو روشنی خاتون کے نام سے بھی پکارا جاتارہاہے، اداکارہ برجو کیراٹلے کی ترکی کے گلوکار سے شادی ہوئی ہے۔

برجو کیراٹلے کی جانب سے شیئر کی گئیں شادی کی تصاویر کو ان کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں اور انہیں مبارکباد دینے کے ساتھ نیک تمناوں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔ تصاویر کو کچھ ہی دیر میں لاکھوں بار لائک کیا جا چکا ہے۔

گوکچے یعنی برجو کیراٹلے کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر نے بھی وہی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں جس میں دونوں مسرور نظر آرہے ہیں۔

اداکارہ برجو کیراٹلے ارطغرل غازی میں ،گوکچے ،کا کردار ادا کرنے کے بعد بہت زیادہ مقبول ہوئیں جس کے باعث دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اطغرل غازی کے مختلف کردار وں کے نام مشکل ہونے کی وجہ سے یا پھر پاکستانی ناظرین کیلئے ترجمہ کے وقت تبدیل کئے گئے تھے اس لئے وہ زیادہ ترلوگوں میں انہی ناموں سے مشہور ہو گئے۔

ان ناموں میں ، گوکچے کو روشنی خاتون کا نام دیا گیا، ڈرامے میں ان کے شوہرتوتکن سردار کو سہولت کیلئے تیمور کہا گیا ، ترگت کا نام ترجمہ میں نور گل کے نام سے چلتا رہاہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
0Shares

Average Rating

5 Star
0%
4 Star
0%
3 Star
0%
2 Star
0%
1 Star
0%

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »