اسکول، سینما ، شادی ہالز ریسٹورنٹس کھلنے پر نظرثانی کا فیصلہ


اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آج اسکول دوبارہ کھولنے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیاہے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اس حوالے سے دوبارہ غور کے بعد فیصلہ کرے گا۔

گزشتہ روز اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این سی اوسی اسد عمر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کے زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں صوبائی نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مکمل لاک ڈاون ختم کرنے کے حوالے سے اپریل کے دوسرے ہفتے میں نظرثانی کی جائے گی۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے این سی او سی(آج) منگل اسکولوں کو کھولنے کے طریقوں پربھی نظرثانی کرے گا۔اجلاس میں سینماوں، شادی ہالز میں تقریبات اور ریسٹورنٹس کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو واپس لینے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں صوبوں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صورتحال اور اس سے متعلق اقدامات، ویکسی نیشن پر پیشرفت اور قومی ویکسین کی حکمت عملی کے بارے میں غور کیا گیا۔

این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز کا جائزہ لیا اور صوبائی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گراس روٹ کی سطح پر حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں تعلیمی سال کی مدت میں اضافے کے باعث فیسوں کی مدمیں والدین پر پڑھنے والے بوجھ کے حوالے سے طرف سے کوئی آواز بلند نہیں کی گئی ۔

کیونکہ تعلیمی ادارے بند ہونے کے باوجود بھی والدین سے فیسوں کی وصولی کاعمل جاری رہاہے ، خود کورونا سے معاشی حالات خراب ہو جانے کے باوجود بچوں کی تعلیم ضائع ہونے کے باوجود والدین پر مالی بوجھ میں بھی اضافہ ہواہے۔

Comments are closed.