اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی:اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا 3 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے.

پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔

اس حوالے سے تر جمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کوخفیہ اطلاع پر اڈیالہ روڈ سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور انہیں افغانستان سے فنڈز اور رہنمائی مل رہی تھی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گردوں نے راولپنڈی میں دہشت گردی کے 4 واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے.

دوران تفتیش دہشت گردوں نے اعتراف کیا کہ انھوں نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی بھی منصوبہ بنارکھی تھی اور وہ موقع کی تلاش میں تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں دستی بم حملہ بھی ہوا تھا جس میں 25 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

Comments are closed.