صدر عارف علوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں، رانا ثنااللہ

55 / 100

فوٹو : فائل 

اسلام آباد: صدر مملکت کے بیان پر راناثناللہ برہم، سخت الفاظ میں جواب دیا، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہاصدر عارف علوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں، رانا ثنااللہ کا ردعمل. 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف کو لکھے گئے خط پر سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ عمران خان کے حکم پر پپٹ نہ بنیں. 

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں کی طرف سے صدر عارف علوی کے بیان پر کہا گیا ہےعمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں ، عمران خان کے حکم پر پپٹ نہ بنیں ،آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے. 

انھوں نے کہا کلمے پڑھتے ہوئے سیاسی مخالفین پہ 15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اُس وقت انسانی حقوق کہاں تھے ؟کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا؟ 

سیاسی مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا، رانا ثنااللہ نے کہا صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟ 

انھوں نے سوال کیا کہ پولیس کے سر کھولنے، پٹرول بم، گولیاں، غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں ؟عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کرے. 

عمران کو خط لکھیں کہ  ٹرین خان کو قبول کریں وہ سب حقوق کی خلاف ورزی ہے ،عمران خان کو خط لکھیں ہے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دیں. 

Comments are closed.